جمعیت الفلاح کے تحت سید اطہر ہاشمی کی یاد میں تعزیتی اجلاس 29ستمبرکو ہوگا

239

کراچی(نمائندہ جسارت)جمعیت الفلاح اسلامی تہذیبی مرکز کراچی کے زیر اہتمام ملک کے ممتاز دانشور،اُردو زبان و ادب کے معروف استاد ، مدیر اعلیٰ روز نامہ جسارت سید اطہر علی ہاشمی مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس منگل 29 ستمبر کو بعد نماز مغرب جمعیت الفلاح لائبریری ہال اکبر روڈ صدر کراچی میں ہو گا۔ صدارت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کریں گے۔مقررین میں نصیر ہاشمی مدیر روزنامہ اُمت ، مقصود یوسفی مدیر روز نامہ نئی بات ،مظفر اعجاز روز نامہ جسارت ،امتیاز خان فاران صدر کراچی پریس کلب،کمال احمد فاروقی سابق منتظم اعلیٰ روز نامہ جسارت،سید حماد ہاشمی صاحبزادہ اطہر ہاشمی مرحوم،قیصر خان صدر جمعیت الفلاح اور دیگر شامل ہیں۔معتمد عام جمعیت الفلاح قمر محمد خان نے محبان اطہر ہاشمی مرحوم اوراحباب سے شرکت کی استدعا کی ہے