گلگت بلتستان انتخابات، پی پی کا امیدواروں سے درخواستیں طلب

110

اسلام آباد ( آن لائن )پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلیے مخصوص نشستوں پر امیدواروں سے درخواستوں کے لیے ہدایات جاری کر دیں ہیں ۔فرحت اللہ بابر کی جانب سے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے گلگت بلتستان انتخابات پیپلز پارٹی نے مخصوص نشستوں کیلیے درخواستیںوصول کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ فرحتاللہ بابر نے مزید کہا کہ خواتین اور ٹیکنوکریٹ نشستوں کے لیے پارٹی ٹکٹ کے لیے امیدوار 28 ستمبر تک درخواستیں زرداری ہاوس کے پتا پر ارسال کریں،درخواست کے ساتھ 15 ہزار کا پے ڈرافٹ زداری ہائوس کے پتا پر ارسال کریں۔ درخواست صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام بھیجی جائیں جبکہ درخواست کی ایک کاپی صوبائی صدر گلگت بلتستان کو بھی بھجوائی جائے۔