بااثر افراد کے قبضے سے پلاٹ واگزار کرایا جائے، محبوب ملاح

212

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کے گوٹھ سنجر ملاح کے رہائشی محبوب ملاح، جمن ملاح نے پلاٹ پر قبضے کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جام شورو میں ہمارے دادا کا 12 ہزار فٹ پر مشتمل ایک پلاٹ ہے، جس پر علاقے کے بااثر افراد نے قبضہ کرلیا جبکہ اس پلاٹ کا سروے نمبر 223 ہے جوکہ میرے دادا گل محمد ملاح مرحوم کی ملکیت ہے۔ محبوب ملاح نے مطالبہ کیا کہ پلاٹ پر سے قبضہ ختم کرایا جائے۔