حیدرآباد ،میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ نتائج کا اعلان

205

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے سال2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا، سرکاری اسکول اس مرتبہ بھی پوزیشن حاصل نہیں کرسکے طالبات نمایاں رہیں، اول اور دوئم پوزیشن کیڈٹ کالج جبکہ سوئم پوزیشن بھی پرائیویٹ طالبات نے حاصل کی جس کے مطابق کیڈٹ کالج پٹاور کے امیدوار حارث رزاق ولد عبدالرزاق سیٹ نمبر 143514 نے 759 مارکس کے ساتھ اول پوزیشن جبکہ بختاور کیڈٹ کالج (گرلز) شہید بے نظیر آباد کی اسرایٰ عباس بنت عباس علی سیٹ نمبر 142385 نے 753 مارکس کے ساتھ دوئم جبکہ لطیف نیازی ہائی اسکول یونٹ نمبر 11 لطیف آباد کی وریشا کھوکھر بنت محمد فہیم سیٹ نمبر 99909 اور حیات گرلز ہائی اسکول صدر حیدر آباد کی فضیلا جونیجو سیٹ نمبر 97476 نے 751 کے ساتھ سوئم پوزیشن حاصل کیں۔ حیدر آباد بورڈ کے تحت کل 70201 امیدواروں کے نتائج کا اعلان کیا گیا،، جس میں 5380 نے اے ون گریڈ میں 16678 نے اے گریڈ میں 20628 نے بی گریڈ میں 14654 نے سی گریڈ میں 10092 نے ڈی گریڈ میں 2607 نے ای گریڈ میں پاس ہوئے جبکہ 35 فیل ہوگئے اور 121 امیدواروں کے نتائج روک لیے گئے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 99.82 فیصد رہا۔