ادویات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

222

لاہور (آن لائن) لاہور کے ایک مقامی وکیل نے زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ
میں چیلنج کردیا ہے۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر قانونی اعتراضات اٹھاتے ہوئے قیمتوں میں حالیہ اضافہ کلر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کے باوجود ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔