فلسطینی حکومت کا عمران خان سے اظہا رتشکر

226

اسلام آباد (اے پی پی) فلسطینی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے حالیہ خطاب کو سراہا اور اظہار تشکر کیا گیا ہے جس میں وزیر اعظم نے فلسطین کے مسئلے کو ایک ’’گہرا زخم‘‘ قرار دیا۔ پاکستان میں فلسطینی سفارتخانہ کی طرف سے یہاں جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فلسظینی حکومت، عوام اور سفارتخانہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین فورم پر فلسطین کے مسئلہ کو موثر اور انتہائی مدلل و مستحکم انداز میں اجاگر کرنے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بے حد مشکور ہے۔