حیدرآباد ،مسافر وین میں آگ لگ گئی ،13 افراد جاں بحق

183
حیدرآباد:این نائن موٹروے پرآتشزدگی کا شکار ہونیوالی وین جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نوری آباد کے قریب ایم نائن موٹر وے پر وین کو آگ لگنے سے 13 مسافر جل کر ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلا ک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔جوکھیا موڑ کے قریب وین میں اچانک آگ لگنے سے ڈرائیور کے قابو سے نکل کر الٹ گئی۔اطلاع پر موٹر وے پولیس پہنچ گئی، امدادی کارروائی کی اور فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔ وین میں ڈرائیور سمیت 23 افراد سوار تھے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق وین حیدر آباد سے کراچی کی جانب جا رہی تھی۔ امدادی کارروائی کے دوران ایک بچے سمیت 10 افراد کو زخمی حالت میں وین سے نکال لیا گیا ہے، ایک زخمی بچے کی شناخت لطیف آباد حیدرآباد کے رہائشی محمد شاہ رخ کے طور پر ہوئی ہے۔ اسٹارٹر کے مطابق وین نمبر جے ایف 6882 لطیف حیدرآباد سے 18 مسافر لے کر 7 بجے اڈے سے نکلی تھی۔ رابطہ پر ڈی ایس پی نوری آباد نظر محمد ڈیشک نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں 13 مسافر ہلاک اور10زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں اور جان حق مسافروں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔