پاکستان میں متعدد کمپنیاں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں،تھائی قونصل جنرل

188
حیدرآباد:تھائی لینڈ کے قونصل جنرل تھاٹری چووچاٹا حیدرآبادایوان تجارت میںتاجروں وصنعتکاروںسے خطاب کررہے ہیں

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تھا ئی لینڈ کے قونصل جنرل تھاٹری چووچاٹا نے حیدرآباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے دور ے پر صنعتکاروں و تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ہما رے صنعتی و تجا رتی تعلقات مستحکم ہیں ، کویڈ 19کے بعد باہمی تجا رت تقریباً 600ملین امریکی ڈالر ہوئی جبکہ تھائی لینڈ سے پاکستان کو 41فیصد مصنوعات ایکسپو رٹ ہوئی ہے ،پہلے ہی تھائی کمپنیاں جو کہ پاکستان میں پلاسٹک انڈسٹری، آٹو موبائل پارٹس اور ربڑ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خواہشمند ہیں جبکہ 4بڑی تھائی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں ۔قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر گوہراﷲ نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ میں تاریخی تعلقات ہیں ہما رے درمیان ثقافتی روابط ہیں ، تاجر چاہتے ہیں کہ تھائی لینڈ سے سرمایہ کار شراکت داری و تجارت کو فروغ دیا جائے ، حیدرآباد میں ٹیکسٹائل ، آٹو انڈسٹری ، دستکا ری ، ہوزری ، کارپیٹ ایمبرائڈری سمیت دیگر صنعتیںکام کر رہی ہیں ،وفاقی و صوبائی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو قانونی تحفظ دے رہی ہے ، تھائی کمپنیاں حیدرآبادمیں زرعی ادویات کی صنعت، تعمیرات ،شعبہ توانای سمیت دیگر میں سرمایہ کاری کریں ۔ تقریب میں حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن ، نائب صدر پیر الحاج گلشن الٰہی ، سابق صدر محمد سلیم شیخ ، سابق نائب سینئر نائب صدور محمد عارف ، تراب علی خوجہ، فہد حسین شیخ ، سابق نائب صدور ضیا ء الدین و دیگربھی موجود تھے۔