حکومت گندم کا مصنوعی بحران پیدا کر رہی ہے، مرتضیٰ وہاب

113

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گندم کا مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتی ہے، پنجاب میں گندم کا بحران پیدا ہوچکا ہے، وزیراعظم کے ارد گرد لوگ غلط بیانی کرتے ہیں، عمر ایوب باتیں کم کریں کام زیادہ کریں، کیا اچھا ہوتا ایم کیو ایم کراچی کے اہم معاملات پر وفاقی حکومت کے خلاف ریلی نکالتی۔ ان
خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلفٹن پارک میں برگد کے درختوں اور پارکس کی بحالی کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ سندھ کے لوگوں کو گیس نہیں مل رہی، بجلی کا بدترین بحران ہے وفاقی حکومت کی نااہلی سے گندم کا بحران پیدا کیا جارہا ہے مگر ایم کیو ایم ان معاملات پر احتجاج کے بجائے لوگوں میں نفرت کے بیج بونے میں مصروف ہے۔ وہ لوگوں کو بانٹنے کی بات کرتے ہیں ہم لوگوں کو جوڑ رہے ہیں۔