جی 7ممالک نے قرض واپسی پر استثنا بڑھانے کی حمایت کردی

191

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) جی 7 ممالک کے وزرائے مالیات نے کم آمدنی والے ممالک کو واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے حاصل استثنا کی مدت بڑھانے کی حمایت کردی۔ اپریل میں 20 ممالک کے گروپ نے غریب ترین ممالک کے واجبات کی ادائیگی کو رواں سال کے اختتام تک مؤخر کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ آن لائن کانفرنس میں جی 7 کے وزرائے مالیات نے کورونا وبا کے باعث ترقی پزیر ممالک کی بگڑتی مالیاتی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں قرضوں کے بوجھ سے مزید کچھ عرصے تک آزاد رکھنے کی حمایت کی۔ وزرا نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض ممالک اپنے سرکاری مالیاتی اداروں کو تجارتی قرض خواہ قرار دے کر اجلاس میں شرکت سے گریز کر رہے ہیں۔