مسلح ملزمان میہڑ آنے والے دو افراد  سے موٹر سائیکل چھین کر فرار

120

میہڑ (نمائندہ جسارت) گاؤں قاضی عارف کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گاؤں سوائی چانڈیو سے میہڑ آنے والے سرفراز چانڈیو اور والد اعجاز کو یرغمال بنا کر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے، مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سرفراز چانڈیو کو زخمی کردیا، زخمی کو تحصیل اسپتال میہڑ سے تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔