میہڑ، انڈس ہائی وے پر کار اور موٹر  سائیکل میں تصادم، پرائمری ٹیچر زخمی

144

میہڑ (نمائندہ جسارت) انڈس ہائی وے پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، پرائمری ٹیچر زخمی، لاڑکانہ اسپتال منتقل۔ میہڑ انڈس ہائی وے اٹک پمپ کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں میہڑ کے اخوند محلے کے رہائشی پرائمری استاد احمد علی پنہور شدید زخمی ہوگئے، جن کو کار ڈرائیور نے تحصیل اسپتال میہڑ پہنچایا۔ پولیس نے کار کو تحویل میں لے لیا۔