ناموس رسالتﷺ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں بے ادبی ناقابل برداشت ہے، امیر علی شاہ

146

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) تحفظ ناموس رسالتﷺ، شان صحابہؓ و اہلبیت ریلی میں بھرپور شرکت کے لیے 27 ستمبر کی صبح جیکب آباد سے سکھر کے لیے سنی اتحاد جیکب آباد کی قیادت میں قافلہ روانہ ہوگا، چیئرمین سید امیر علی شاہ بخاری۔ شمالی سندھ کے دیگر شہروں کی طرح جیکب آباد میں بھی تحفظ ناموس رسالتﷺ، شان صحابہؓ و اہلبیت ریلی میں بھرپور شرکت کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اسی تناظر میں چیئرمین سنی اتحاد جیکب آباد حضرت علامہ سید امیر علی شاہ بخاری نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی معاملے میں پس و پیش ہوسکتی ہے مگر ناموس رسالتﷺ اور صحابہ کرامؓ اور اہلبیت کی شان میں ذرہ برابر بھی بے ادبی ناقابل برداشت ہے اور جبتک مسلمانوں کا ایک بھی فرد زندہ ہے، تب تک کلمہ حق بلند ہوتا رہے گا کیونکہ اہل ایمان کے لیے دین کا تحفظ اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔