تاجروں وصنعت کاروں کے مسائل ترجیحی بنیاد پرحل ہوںگے، اسد خان

176

کراچی(اسٹاف رپورٹر)واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرانجینئر اسداللہ خان نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے سی ای او، زبیر چھایہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹربورڈ تاجروں وصنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے ، وزیربلدیات سید ناصرحسین شاہ نے خصوصی احکامات جاری کیے ہیں ،صنعتیں ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہیں ، جلد واٹربورڈ کے اعلیٰ افسران کے ساتھ تاجررہنماؤں سے ملاقات کروںگا۔