کلفٹن میں خاتون سے زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے

363

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کلفٹن زیادتی کیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے جیکب آباداور قادرپور میں چھاپے مارے، ملزمان پر خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کاالزام عائد ہے ایس پی انوسٹی گیشن بشیربروہی کی سربراہی میں تحقیقات جاری ہے۔ملزمان کے موبائل فون بند ہونے کی وجہ سے پولیس کو مشکلات درپیش ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔