ادویہ نرخوں میں اضافہ غریب کوعلاج سے محروم کردے گا،مفتی نعمان نعیم

141

کراچی (پ ر)مذہبی اسکالر وجامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری کا طوفان عوام کے لیے پریشانی کا باعث ہے،لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کے باعث عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہاہے ،مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کاحل حکمرانوں کی آئینی اور شرعی ذمے داری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکمرانوں کافرض ہے کہ وہ عوام کی مشکلات کوسمجھیں اور ان کے مسائل حل کرنے کی جانب توجہ دیں۔