معذور کھلاڑی بھی معاشرے کاحصہ ہیں،جان شیرخان

333

اسلام آباد (جسارت نیوز) ا سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ خصوصی اور معذور کھلاڑی بھی معاشرے ایک حصہ ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سب کا فرض ہے، گذشتہ روز پشاور میں نیشنل اسپیشل گیمز کی افتتاحی تقریب کے بعد سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت مند افراد کی طرح خصوصی اور معذور کھلاڑیوں کے لئے ایسے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ان مقابلوں سے خصوصی اور معذور کھلاڑیوں کو بہت حوصلہ ملتا ہے اور پھر یہ کھلاڑی کسی ذہنی دباؤ کا شکار نہیں ہوتے، 10 سال تک دنیا پر ا سکواش کے میدان میں حکمرانی کرنے والے چیمپئن اور قومی ہیرو جان شیر خان نے کہا کہ ہمارے خصوصی اور معذور کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ان کھلاڑیوں نے کئی بین الاقوامی سطح پر میڈلز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔