نارتھ ناظم آباد میں مخدوش عمارت گرانے کا حکم،نوٹس جاری

158

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے نارتھ ناظم آباد میں مخدوش رہائشی عمارت خالی کرنے کا نوٹس دے دیا جبکہ عمارت میں رہنے والوں کیلیے کوئی متبادل انتظام بھی نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ عمارت میں67فلیٹس ہیں جس میں سیکڑوں لوگ رہائش پذیر ہیں۔اس سلسلے میں ایس بی سی اے نے عمارت کے مکینوں کو 3 دن میںعمارت خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمارت خالی نہ کی گئی توایس بی سی اے ذمے دارنہیںہوگی۔