آرٹس کونسل: سورہیہ بادشاہ کی زندگی پر دستاویزی فلم پیش

211

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حر تحریک کے عظیم ہیرو صبغت اللہ شاہ المعروف (شہید سورہیہ بادشاہ) کی انگریز سامراج کے خلاف جدوجہد اور حروں کی لازوال قربانیوں پر مبنیدستاویزی فلم آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں پیش کی گئی جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری فنکشنل لیگ سردارعبدالرحیم، کاشف نظامانی، نصرت سحر عباسی، ڈاکٹر رفیق بانبھن، وریام فقیر، اکبر راشدی، فقیر جادم منگریو، امداد حسینی ڈاکٹر سحر امداد عبدالکریم شیخ ڈاکٹر ایوب شیخ رفیق منگی پروفیسر ناگپال ،محمد علی وسان، ماہی خان وسان، ارشد شر بلوچ ،یونس مہر، عبدالکریم شر، عاجز جمالی، محمد خان منگریو کے علاوہ ادیب ، شاعر وکلا اورمعروف سیاست دانوں نے شرکت کی۔تقریب میں مطالبہ کیا گیا کہ شہید سورہیہ بادشاہ کی لازوال قربانی پر انہیں قومی ہیرو ڈکلئیر کرکے ان کی قربانیوں کو نصاب میں شامل کیا جائے،اور ان کی یاد میں یادگار پوسٹ کی ٹکٹ اور ملک کا سبھ سے بڑا اعزاز نشان امتیاز جاری کیا جائے۔تقریب سے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم ، مہتاب اکبرراشدی، پروفیسر الطاف اثیم نے بھی خطاب کیا ۔