جعلی ناموں والے نجی اسکولوں کے خلاف گھیرا تنگ

212

کراچی(صباح نیوز)ڈائریکٹوریٹ اسکولز نے شہر قائد میں غیر ملکی تعلیمی اداروں اور غیر ملکی ناموں پر قائم اسکولوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا، غیر ملکی نام والے پرائیویٹ اسکولوں کو متعلقہ ملک کے ساتھ اپنی دستاویزی وابستگی ظاہر کرنی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ اسکولز نے جعلی ناموں والے نجی اسکولوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا، غیر ملکی تعلیمی اداروں اور غیر ملکی ناموں پر قائم اسکولوں کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ڈی جی اسکولز منسوب صدیقی کا کہنا ہے کہ شہر میں غیر ملکی ناموں سے اسکولوں کی بھر مار ہے، غیر ملکی نام والے پرائیویٹ اسکولوں کو متعلقہ ملک کے ساتھ اپنی دستاویزی وابستگی ظاہر کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایسے کئی غیر ملکی ناموں سے منسوب اسکول بغیر رجسٹریشن کے اسکول چلا رہے ہیں، ایسے اسکولوں کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔