وزیراعلیٰ نے منوڑہ بیچ روڈ کا افتتاح کر دیا

234

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منوڑہ بیچ روڈ کا افتتاح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منوڑہ بیچ روڈ کا افتتاح کر دیا، 456 ملین روپے کی لاگت سے روڈ کی تعمیر کی گئی ہے۔مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کی وجہ سے سینڈز پٹ پر آنے والوں کو سہولت فراہم ہوگی، اس سے ملحقہ سڑکیں بھی جلد تعمیر کی جائیں گی، سیاحوں کے لیے 200گاڑیوں کی پارکنگ بھی تعمیرکی جا رہی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ منوڑہ ایک مشہور پکنک پوائنٹ ہے، سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے منوڑہ بیچ سنسان ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کراچی کی تعمیروترقی کے لیے کام کر رہی ہے،منوڑہ بیچ روڈ کی تعمیر ایک مشکل منصوبہ تھا،ہم جلد دیگر سڑکوں کی تعمیر بھی ہنگامی بنیادوں پر کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کیماڑی کو ایک ماڈل ڈسٹرکٹ بنائیں گے۔