سی ویو پر بڑی تعداد میں مردہ مچھلیاں کنارے پر آگئیں

173

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ساحل سی ویو پر بڑی تعداد میں مردہ مچھلیاں لہروں کے ساتھ کنارے پر آگئیں تاہم ان اٹھنے والے تعفن سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف معظم خان کے مطابق مون سون کے خاتمے کے بعد سمندر کے پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے آبی حیات ساحل پر آجاتی ہیں، سمندر کنارے افزائش پانے والی یہ مچھلیاں مقامی زبان میں بوئی کہلاتی ہیں جو سمندری تغیر اور آکسیجن کی کمی سے ساحل پر آتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مردہ مچھلیوں کا ساحل پر آنا ماحولیاتی آلودگی کا سبب نہیں ہوتاہے، یہ ہر سال کا معمول ہے تاہم اس کی بروقت صفائی ناگزیر ہے۔ترجمان سی بی سی کے مطابق سی ویو پر مری ہوئی مچھلیاں کلفٹن کنٹونمنٹ کی حدود میں رپورٹ نہیں ہوئیں ۔