جامعہ کراچی کی ایک اور طالبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

309

کراچی(صباح نیوز)جامعہ کراچی میں دو دن میں کورونا کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ، شعبہ قانون کی طالبہ میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ، ترجمان یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ایس او پی پر موثر عملدرآمد کیا جائے گا۔ ذرائع کاکہناہے کہ جامعہ کراچی کے طلبہ مشکلات کا شکار ہیں اور طالبعلموں کا شکوہ ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایس او پی نظر انداز کردی ہے۔گزشتہ روز سامنے آنے والے کیس کے حوالے سے مشیر امور طلبہ کو آگاہ بھی کیا گیا تھا ۔