تاجروں کے لیے حقوق مارچ  امید کی کرن ہے ،محمود حامد

135

کراچی( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نے کہا ہے کہ کراچی کے تاجروں نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ محب وطن اور فرض شناس شہری ہیں جوملک کے خزانے میں سب سے زیادہ ریونیو
دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام اور تاجر اپنے حقوق کے لیے اٹھیں آج جماعت اسلامی کے زیراہتمام ہونے والا حقوق کراچی مارچ وقت کی آواز ہے کراچی کے تاجر اس کی بھرپورحمایت کرتے ہیں وہ آج کراچی کی مختلف مارکیٹوں کے دورے کے موقع پر تاجروں سے گفتگو کر رہے تھے۔