روشنیوں کے شہر کو حکمرانوں نے  اجاڑ ا ہے،ممتاز سہتو

270

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ شہر کراچی پاکستان کے عوام کے لیے شجر سایہ دار کی حیثیت رکھتا ہے، ملک بھر سے یہاں آکر غریب مزدور سکھ کا سانس ،آب
وہوا اور ترقی سے لطف اندوز ہوتا تھا، لیکن افسوس کی بات ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں، کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے کراچی اب ایک اجڑا ہوا شہر محسوس ہوتا ہے۔ کسی بھی حوالے سے قابل تعریف نہیں ہے بلکہ ہر شعبہ زندگی کراہت کی تصویر بنا ہوا ہے، تازہ بارشوں نے حکمران ٹولے کی نااہلی کی سبب کراچی کے عوام کی زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے نمک چھڑکنے کا کام کیا۔ ایسی صورتحال میں جماعت اسلامی نے مجبور ومظلوم عوام کی انگلی پکڑ کر اسے سہارا دینے کی کوشش کی ہے۔ لیکن حکمرانوں نے ابھی تک اس کا نوٹس نہیں لیا ہے جس پر عوام غصے میں ہیں اور اس غصے کا اظہارآج جماعت اسلامی کراچی کی ریلی میں ہوگا۔ یہ ریلی جماعت اسلامی کے کارکنان کی نہیں بلکہ کراچی کے عوام کی ہوگی،یہ ثابت ہوجائے گا کہ کراچی کے عوام ان کرپٹ حکمرانوں سے نفرت کرتے ہیں ان سے جان چھڑانے کے لیے اب میدان عمل میں آچکے ہیں۔