تاجر، ٹرانسپورٹرز و کنٹریکٹرز کوبھی ’’حقوق کراچی مارچ‘‘ میں شرکت کی دعوت

176

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق ایم پی ایز و ڈپٹی سیکرٹریز کراچی عبد الرزاق خان اوریونس بارائی نے ’’حقوق کراچی مارچ ‘‘کے سلسلے میں کراچی کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے تاجر، ٹرانسپورٹرز، کنٹریکٹرز اور پختون
ودیگر برادریوں کے بزرگوںسے ملاقات اور حقوق کراچی مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ان میں صدر آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن عابداللہ آفریدی ، آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے اونرزحاجی محمد انور محسوداور ٹرانسپورٹرزمیںحاجی ظاہر ،سید محمد قاسم آغا، محمد فیصل حسن زئی ،حاجی نزر آفریدی ودیگر شامل تھے۔