ٹریفک پولیس نے  متبادل راستوں کا پلان جاری کردیا

164

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے حقوق کراچی مارچ کے سلسلے میں ٹریفک پولیس نے متبادل راستوںکا پلان جاری کر دیا ،ترجمان ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ کراچی کے مطابق 27ستمبر 2020ء کو
جماعت اسلامی کی جانب سے حقوق کراچی مارچ کا جلسہ شاہراہ قائدین پر ہو رہا ہے جو کہ 3بجے شروع ہو گا ٹریفک ایسٹ نے ایس ایس پی کی ہدایت پر خصوصی انتظامات کیے ہیں ، اس ضمن میں جو ٹریفک شارع فیصل سے شاہراہ قائدین پر آئے گی اسے اللہ والی چورنگی سے طارق روڈ پر موڑا جائے گاجبکہ جو ٹریفک یم اے جناح روڈ سے سوسائٹی سگنل کی طرف آئے گی اسے کورے ڈورiii سے ppp چورنگی کی طرف موڑ دیا جائے گا،اسی طرح جو ٹریفک کشمیر روڈ سے سوسائٹی سگنل کی طرف آئیگی اسے ppp چورنگی کی طرف موڑ دیا جائے گا، علاوہ ازیں جو ٹریفک طارق روڈ کے اطراف سے خالد بن ولید سگنل کی طرف آئینگی اسے علامہ اقبال سگنل کی طرف موڑدیا جائے گاجبکہ اللہ والی چورنگی کے سگنل سے سوسائٹی سگنل شاہراہ قائدین دونوں روڈ بند کر دیے جائیں گے۔اس سلسلے میں تمام ڈی ایس پیز اورایس اوز افسران و ملازمان اپنے اپنے پوائنٹ پر حاضر رہیں گے،دریں اثنا ترجمان ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شاہراہ قائدین برج،نمائش چورنگی، نیو ایم اے جناح روڈ، نیو ٹاؤن برج، کشمیر روڈ، علامہ اقبال روڈ، کورو ڈور iii خداداد کالونی کو ذہن میں رکھیں یہاں سے ٹریفک کو موڑا جائے گا اور عوام سے گزارش ہے پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔عوام کی یاددہانی کے لیے ضروری ہے کہ کسی ممکنہ خطرے کے پیش نظر جلوس میں شریک گاڑیوں کے علاوہ کسی بھی گاڑی کو کسی اور راستے سے جلوس میں نہیں آنے دیا جائے گا۔