ترک معیشت ترقی کے نئے ریکارڈز بنا رہی ہے، طیب اردگان

498

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے اثرات بتدریج کم ہو رہے ہیں ایسے میں ترک معیشت ترقی کی نئی منزلیں طے کر رہی ہے۔

گیزین تیب کے صنعتی زون میں 300 کارخانوں کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہاکہ سرکاری شعبہ چاہے کتنا ہی مضبوط ہو جائے جب تک نجی شعبہ آگے نہیں بڑھے گا معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کارخانہ اور ہر کمپنی ترکی کے سر کا تاج ہے کیونکہ کارخانے چلیں گے تو روزگار کے نئے موقع پیدا ہوں گے اور نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

ترک صدر  کا مزید کہنا تھا کہ اس اہم صنعتی زون میں 15 ارب ٹرکش لیرا کی سرمایہ کاری سے 300 فیکٹریاں قائم کی گئیں ہیں، جہاں 45 ہزار افراد کو روزگار دیا گیا ہے، امیدکرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں جب ان فیکٹریوں میں پیداوار شروع ہو گی تو یہاں سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی مصنوعات مختلف ممالک کو ایکسپورٹ کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 2008 کا ترکی اور آج کے ترکی میں زمین آسمان کا فرق ہے، بارہ سال پہلے ترکی کو دہشت گردی اور خطے کے تنازعات نے گھیرا ہوا تھا۔