کویت میں ہزاروں تارکین وطن کو جرمانے

382

تارکین وطن کے سب سے بڑے خلیجی ملک کویت میں رہائشی اجازت نامے کی تجدید نہ کروانے والے ہزاروں غیرملکیوں کو جرمانے عائد کر دیے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت میں رہائشی اجازت نامے کی میعاد ختم ہونے والے تارکین وطن کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں یومیہ بنیادوں پر جرمانے کیے جارہے ہیں۔

یکم ستمبر سے اب تک 30 ہزار سے زائد تارکین وطن کو جرمانے کیے گئے ہیں، یہ افراد رہائشی اجازت نامے کی مدت ختم ہونے پر بغیر تجدید کروائے مقیم ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ان افراد کو 2دینار کے حساب سے یومیہ جرمانے کیے جارہے ہیں، ان افراد نے یا اپنے اجازت نامے کے لیے درخواست نہیں دی اور نہ ہی کفیلوں نے ان کے رہائشی اجازت نامے کے اسٹیٹس کی تجدید کروائی ہے۔

کفیلوں کی جانب سے ان افراد کے ورک پرمٹ اور لازمی رہائش بھی حاصل نہیں کیے۔واضح رہے کہ 48 لاکھ آبادی والے ملک کویت میں 34 لاکھ تارکین وطن ہیں۔