اسکولزکھولنے کافیصلہ این سی اوسی کی مشاورت سے

366

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ طلبہ کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے جبکہ پرائمری اسکولزکوکھولنےکافیصلہ این سی اوسی میں ہوگا۔

ہفتے کو وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پرائمری اسکولزکوکھولنےکافیصلہ این سی اوسی میں مشاورت سے ہوگا جبکہ پاکستان کی کورونا سےبچاؤ پالیسزکوعالمی سطح پرسراہا جارہا ہے اور  اسی وجہ سے تعلیمی اداروں کومرحلہ وارکھولاجارہاہے۔

 وفاقی وزیر تعلیم کاکہنا تھاکہ ايسی بات کی جارہی ہے کہ وبا ميں اضافہ ہوا ہے تاہم اعداد وشمار سے ايسی کوئی صورتحال نہيں ہے۔

شفقت محمود  کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی ادارہ امتحانات لينا چاہتا ہے تو لے سکتا ہے تاہم سماجی فاصلےاورايس اوپيز پرعمل درآمد کيا جائے مگرواضح رہے اسکولوں کوبند کرنے ميں خوشی نہيں ہوتی۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اسکول کھلنے کے بعد کيسز کی تعداد ميں فرق نہيں ملا،گزشتہ ايک ہفتے ميں کيسز کی تعداد نہيں بڑھی مگر  کورونا کا پھيلاؤ روکنے کيلئے ماسک کا استعمال لازمی ہے ۔

واضح رہے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کروانے پر ملک میں کئی اسکول سیل کردیے گیے ہیں۔