‘وزیراعظم نےبھارت کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی جانب بڑھنےکا مشور دیا’

387

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نےبھارت کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی جانب بڑھنےکا مشور دیا۔

وزیراعظم کے یواین جنرل اسمبلی اجلاس پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نےعالمی برادری پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیرکوسلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جائے وزیراعظم نےمقبوضہ کشمیر سےمتعلق بھارتی اقدامات،ریاستی دہشتگردی کوعلاقائی امن کیلئے خطرہ قرار دیا۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نےعالمی وعلاقائی مسائل سےمتعلق پاکستان کی تجاویزبین الاقوامی رہنماؤں کے سامنےرکھیں، وزیراعظم نے بین الاقوامی امن وسلامتی جیسےاہم امور پرپاکستان کا موقف بیان کیا جب کہ وزیراعظم نےماحولیاتی تبدیلی،سلامتی کونسل میں اصلاحات پرپاکستان کا موقف بیان کیا۔

ترجمان کے مطابق  وزیراعظم نےبھارت پرزوردیاکہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی فوجی محاصرہ فوری ختم کرے، وزیراعظم نے بھارت پر زور دیا کہ محصور کشمیری رہنماوں اور نوجوانوں کو فی الفور رہا کرے، وزیراعظم نے بھارت پر زور دیا کہ ذرائع ابلاغ پرپابندیوں کو ختم کرے۔

وزیراعظم نے بھارت پر زور دیا کہ کشمیریوں کےبنیادی حقوق کے احترام کو یقینی بنائے، وزیراعظم نے بھارت پر زوردیا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پائیدار امن اورسلامتی ناممکن ہے۔