اپوزیشن کاپارلیمانی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

586

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن  اور جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) نے اسپیکر کے طلب کردہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ اسپیکرکاگلگت بلتستان انتخابات سےمتعلق بلایاگیااجلاس غیرقانونی ہے،دوسری اپوزیشن جماعتیں بھی اس غیرقانونی اجلاس میں شرکت نہ کریں۔

جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزراء کا گلگت بلتستان کے انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں، شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئےالیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے رابطے میں رہیں گے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ پیر کو ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی، اسپیکر کو گلگت بلتستان انتخابات پر اجلاس بلانے کا کوئی اختیار نہیں۔

خیال رہے کہ اسپیکرنےپارلیمانی رہنماؤں سےتجاویزکیلئے28ستمبر بروز پیر کوسہ پہر3بجے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق اجلاس بلارکھاہے۔