فضل الرحمن کانواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، استعفوں پر تبادلہ خیال

514

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ  مولانافضل الرحمن  نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں اسمبلیوں سے استعفوں اورسیاسی صورتحال  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے رہبر کمیٹی کے فیصلوں پر نواز شریف کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہاکہ عوام اپوزیشن کی طرف دیکھ رہے ہیں، اے پی سی میں طے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

دونوں رہنماؤں نے آئندہ ماہ اپوزیشن کو حکومت مخالف تحریک شروع کرنے سے متعلق اتفاق کیا، اے پی سی کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر بھی مشاورت کی گئی۔

اسمبلیوں سے استعفوں کے لئے کمیٹی کے ارکان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،جس میں مرحلہ وار ہر آپشن کو استعمال کرنے پر غور کیا گیا ۔