انسٹاگرام ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے مقابلے میں

777

فوٹو اور وڈیو شیئر کرنے کی معروف ایپلیکشن انسٹا گرام صارفین کو خوش کرنے کے لیے ٹک ٹاک کی ویڈیو شیئرنگ ایپ کے مقابلے پر انسٹاگرام نے بھی ویڈیو شیئرنگ فیچر ‘ ریلس’ کے نام سے اضافی خصوصیات کے ساتھ متعارف کروادیا ہے۔

ڈیجیٹل میگزین کے مطابق  انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کی نقل پر ویڈیو فیچرز ریلس میں چند نئے اضافے کیے ہیں جس کے بعد  انسٹاگرام ریلس میں اب صارفین زیادہ طویل ویڈیو بناسکیں گے جبکہ ان کو زیادہ آسانی سے ٹرم یا ایڈٹ کر سکیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو خوشخبری دی کہ  کمپنی کو توقع ہے کہ اس سے نہ صرف اسے ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے میں مدد مل سکے گی بلکہ انسٹاگرام کے وہ صارفین بھی اس کا حصہ بن سکیں گے جو اب تک ریلس میں دلچسپی ظاہر نہیں کررہے تھے۔

انسٹاگرام کے مطابق  سب سے اہم فیچر ویڈیوز کی لمبائی میں اضافہ ہےجو پہلے 15سیکنڈ تھا اب 30 سیکنڈ  کر دیا ہے جس سے کریٹیرز کو زیادہ آزادی مل جائے گی اور اس کے ساتھ صارفین کسی ویڈیو سے کلپ کو کٹ کرسکتے ہیں یا ڈیلیٹ کرسکتے ہیں جس سے کسی ویڈیو کو بہتر بنانے میں زیادہ مدد مل سکے گی۔

ڈیجیٹل ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ ریلس میں ابھی تک کوئی ایسا اضافہ نہیں کیا گیا جو اسے ٹک ٹاک سے الگ کرسکے جبکہ امریکا میں ٹک ٹاک کے مستقبل کے حوالے سے غیریقینی صورتحال کے نتیجے میں کمپنی کو توقع ہے کہ چینی ایپ کے صارفین ریلس کا رخ کرسکتے ہیں۔

ریلس کی ڈائریکٹر ٹیسا لیونز لیانگ کا کہنا تھا کہ صارفین کی جانب سے ان تبدیلیوں کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اس کو دیکھتے ہوئے ایسا کیا گیا اور  ہم ریلز کو لوگوں کے فیڈ بیک کے مطابق بہتر بناتے رہیں گے اور یہ اپ ڈیٹس ویڈیو کو بنانے اور ایڈٹ کرنا آسان بنائے گا۔

خیال رہے کہ انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی ریلس کو دنیا بھر میں گزشتہ ماہ متعارف کرایا تھا جبکہ یوٹیوب کی جانب سے بھی اسی طرح کا نیا اضافہ شارٹس کی شکل میں کیا گیا ہے۔