اسرائیل کا سمندر سے سمندر تک مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ

517

یروشلم: اسرائیل کی دفاعی فورسز(آئی ڈی ایف) نےاعلان کیا ہےکہ اس نےسمندر سے سمندر تک مار کرنیوالے میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اسرائیل کی دفاعی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نظام اسرائیل کی بحری برتری کو یقینی بنانے کیلئے بنایا گیا ہے جبکہ اعلان ایران کی جانب سے اپنی بحریہ کو طویل فاصلے تک مار کرنیوالے کروز میزائل ابومہدی  سے لیس کرنے کے انکشاف کے ایک ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

اسرائیل کے نئے میزائل نظام میں طویل فاصلے تک مار کرنے اور توسیع شدہ جارحانہ اختیارات کی حتمی صلاحیت موجود ہے۔ٹیسٹوں کے سلسلے میں مصنوعی ٹارگٹ جہاز پر میزائل فائر کرنا بھی شامل ہے۔

توقع ہے کہ یہ نظام آنیوالے مہینوں میں اسرائیلی بحریہ کے بیڑے میں ضم ہو جائیگا۔