سونا فی تولہ مزید سستا، چاندی کی قیمت مستحکم

791

پاکستان میں 24قیراط سونے کی قیمت میں 400روپے کمی واقع ہوئی ہے  جس کے بعد فی تولہ سونا1لاکھ 11 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

 

 

 

سندھ صرافہ بازار جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے 26ستمبرکو سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 400 روپےکمی واقع ہوئی ہے  جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1لاکھ11 ہزار 400 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سوناکمی کے بعد 95ہزار508 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قدر میں3ڈالرکااضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت 1862 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1150 اور 986 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

(کرنسی ریٹس) Currency Rate: