دنیا بھر میں 9لاکھ 94ہزار افراد کوروناسے جان بحق

358

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 9لاکھ93 ہزار802 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

دنیا بھر میں ہر منٹ پھیلنے والا کووڈ-19 (کورونا وائرس) سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ27لاکھ84ہزار889 ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 2کروڑ41لاکھ84ہزار566 ہوگئی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں 72 لاکھ 44 ہزار184 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 2 لاکھ8ہزار440 ہوگئیں ہیں، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 59 لاکھ 8 ہزار748 افراد متاثر،93 ہزار 470 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 46 لاکھ 92 ہزار579 اور اموات 1لاکھ40 ہزار709تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 11 لاکھ36 ہزار48افراد متاثر، اموات20ہزار56، پیرو میں7 لاکھ 94ہزار 584، اموات 32 ہزار37، سائوتھ افریقہ میں 6لاکھ 68ہزار529، اموات کی تعداد 16ہزار312 ، کولمبیا میں 7 لاکھ 98 ہزار 317 افراد متاثر، اموات کی تعداد 25 ہزار103 ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق یورپ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جنم لے رہی ہے اور یورپی باشندوں کو سوچنا ہوگا انہوں نے کورونا سے بچنے کے لیے کیا اقدامات کیے؟ کیا ہم دوبارہ لاک ڈاوَن کی جانب جارہےہیں؟