ن لیگی خاتون ایم این اے کے گھر کے باہر طلال چوہدری پر مبینہ حملہ

562

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر  فیصل آباد میں مبینہ حملہ میں زخمی ہوگئے، واقعہ  خاتون رکن قومی اسمبلی کے گھر کے باہر پیش آیا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق طلال چوہدری پر تشدد کے بعد کی وڈیو منظر عام پر آگئی ، جس میں طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ مجھے خاتون ایم این اے عائشہ رجب بلوچ نے مجھے فون کرکے تنظیم سازی کے لیے بلایا تھا ۔

طلال چوہدری نے تشدد ہونے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرا موبائل فون مل جائے تو سب کچھ سامنے آجائے گا، حملہ کرنے والوں نے میرا بازو توڑ دیا ہے،اعلیٰ افسران کو فوری بلائیں اور بتائیں کے طلال چوہدری پر حملہ ہوا ہے۔

جبکہ خاتون ایم این اے کے بھائیوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ طلال چودھری سے کوئی لڑائی نہیں ہوئی، طلال سے بھائی جیسا تعلق ہے، ان پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 24 ستمبر کی رات 3 بجے خاتون ایم این اے کے گھر کے سامنے پیش آیا، تاہم ابھی تک کسی فریق نے مقدمے کی درخواست نہیں دی۔