حوالہ ہنڈی کیس‘ 15 کروڑ مالیت کی کرنسی اور 3 کلو سونا برآمد

373

کراچی(نمائندہ جسارت) ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ کے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 15
کروڑ روپے مالیت کی کرنسی اور3 کلو سے زاید سونا برآمد کرلیا۔ ایف آئی اے حکام نے شہید ملت روڈ پرکارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم عبدالجبار میمن کو گرفتارکیا۔ ڈائریکٹرایف آئی اے منیرشیخ کے مطابق چھاپا گرفتار ملزم عبدالجبار میمن کی نشان دہی پر مارا گیا‘ متعدد گھروں اور گاڑیوں کی دستاویزات بھی ملی ہیں‘ 15 کروڑ مالیت کی کرنسی اور 3 کلو سونا برآمد ہوا ہے‘ سونے کی مالیت14 کروڑ روپے سے زاید ہے‘ ملزم سے ڈالر، پائونڈ، ریال، درہم اور دیگر ممالک کی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے‘ ملزم بین الاقوامی منظم جرائم پیشہ نیٹ ورک سے منسلک ہے۔