کراچی سرکولرریلوے 40 میں سے کئی کوچز کی تیاری مکمل

307

اسلام آباد(صباح نیوز)کراچی سرکولرریلوے کے لیے 40کوچز تیار کی جائیں گی ۔مسافرکوچز کاپہلابیج اکتوبر کے پہلے ہفتے کراچی ڈویژن کے حوالے کیاجائے گاجس میں 7 کوچز شامل ہوں گی، وزیرریلوے شیخ رشید سے پہلابیج حوالے کرنے کی تقریب کے لیے ٹائم دینے کی درخواست کردی گئی، مسافر کوچز میں واش روم کی سہولت بھی موجود جبکہ ایل سی ڈی ٹی وی بھی
لگائے گئے ہیں،کوچز میں اے سی موجود نہیں ہیں، پنکھے لگائے گئے ہیں،کوچز اندر سے مکمل سفیدہے ،موبائل چارج ہوسکیں گے ، مختلف اسٹیشنوں کے نام بھی انگریزی اور اردو میں ڈسپلے ہوں گے۔اس خبررساں ادارے کے مطابق کراچی سرکولر ریلوے کے لیے کوچز کی تیاری ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آبادمیں جاری ہے جہاں پر کے سی آر کے لیے 40کوچز تیارکرنے کے لیے کام جاری ہے اب تک کئی کوچز تیار ہوچکی ہیں۔ کراچی سرکولرریلوے پرایک مسافر ٹرین کے ساتھ 5 کوچز لگائی جائیں گی ،ایک مسافر کوچ پر10 ملین (ایک کروڑ)روپے خرچ آئے گا۔