۔4ریفرنسز میںفرد جرم عاید کرنے کیلیے زرداری‘فریال ودیگرپیر کو طلب

166

اسلام آباد(صباح نیوز)احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی بینک اکائونٹس،میگا منی لانڈرنگ، ٹھٹھہ واٹر سپلائی اور پارک لین کے ضمنی ریفرنسز میں فرد جرم عاید کرنے کی کارروائی کے لیے آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کوپیر28ستمبر کو طلب کرلیا ، خواجہ انور مجید کی وڈیو لنک پر حاضری ہوگی۔اسلام آباد میں احتساب عدالت نے جعلی بینک اکائونٹس کے ریفرنسز میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عاید کرنے کے لیے 28 ستمبر کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے ۔ریفرنسز میں آصف زرداری کے شریک ملزم خواجہ انور مجید کی وڈیو لنک پر حاضری کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد نے کراچی کی احتساب عدالت کے رجسٹرار کو خط لکھ دیا ہے ۔