اسلامی ممالک کے حکمران کشمیر ‘فلسطین کی موثر آواز بنیں‘ عبدالرشید ترابی

163

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین پبلک اکائونٹس آزاد کشمیر کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے حکمران رجب طیب اردوان اور مہاتیر محمد کی تقلید کرتے ہوئے کشمیر اور فلسطین کی موثر آواز بنیں ،پوری کشمیری قوم طیب اردوان کی تحسین کرتی ہے ،او آئی سی کے کشمیر رابطہ گروپ نے موثر آواز اٹھائی مزید اقدامات کی ضرورت ہے، پرچی پر نوکریاں تقسیم کرنے کے
کلچر کے خلاف جہاد کیا اور میرٹ قائم کیا جس کے نتیجے میں ہزاروں غریب لوگوں کے بچوں کو سرکاری ملازمتیں ملیں ،ہمارا ہدف ہے کہ بیس کیمپ کے کردار کو بحال کیا جائے اور یہاں اسلامی فلاحی معاشرہ قائم کیا جائے ،13ویں آئینی ترمیم میں اہم کردار ادا کیا، ختم نبوت،اسلامی شریعت اپیلٹ بینچز،اسکولز میں قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دلوانے میں کردارادا کیا ،ریاست کو باوسائل بنایا جس کے نتیجے میں تعمیر وترقی کی رفتار تیز ہوئی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے راولپنڈی ، اسلام آباد حلقہ وسطی باغ کی کور کمیٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔