حافظ نعیم کاسندھ ،کراچی بار اور آرٹس کونسل کے عہدیداران سے رابطہ

184

کراچی(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے 27ستمبر کو شاہراہ قائدین پر ہونے والے ’’حقوق کراچی مارچ ‘‘ کے سلسلے میں سندھ بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری حسیب جمالی ، کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر اے ملک اور آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ سے رابطہ کیا اور حقوق کراچی مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔ جس پر ان شخصیات نے شکریہ ادا کیا اور شہر کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔