نیول چیف کابحریہ اسکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کا افتتاح

230
کراچی: امیر البحر ظفر محمود عباسی پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کررہے ہیں

کراچی(نمائندہ جسارت) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رکھا اور بحریہ یونیورسٹی کراچی میں بحریہ اسکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کا افتتاح کیا۔ تقریب میں آمد پر ریکٹر بحریہ
یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ)کلیم شوکت نے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام کا بنیادی مقصد میری ٹائم سائنسز، ٹیکنالوجیز اور بزنس کے ذریعے ملکی بلیو اکانومی کا فروغ ہے‘ پالیسی سپورٹ کے ذریعے نئے کاروبار، صنعتوں اور کاروباری افراد کو معاونت فراہم کرے گا۔ میری ٹائم پارک ملکی سمندری خزائن کے تعین و تلاش میں اہم کردار ادا کر کے ملکی جی ڈی پی میں اضافے کا باعث بھی بنے گا۔ دوسری جانب بحریہ اسکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کا افتتاح بین الشعبہ جاتی تعلیم میں تحقیقی برتری کے حصول اور بین المضامین تعلیم کے فروغ میں ایک اہم قدم ہے۔