ٹنڈوالہٰیار، ٹریفک پولیس انچارج کی مین بس اسٹاپ پر بھرپور کارروائی

221

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) ٹریفک پولیس کے انچارج کی مین بس اسٹاپ پر بھرپور کارروائی، ٹریفک کو بحال رکھنا ہماری ذمے داری ہے، میری کوشش تھی کہ کسی غریب کا روزگار نہ جائے، سمجھنے کے باوجود لوگوں نے ہماری بات کو ہوا میں اڑا دیا، اب قانون حرکت میں آچکا ہے اور کوئی بھی ٹیکسی ڈرائیور اپنے اڈے کے علاوہ مین بس اسٹاپ پر کھڑا نہیں ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ٹریفک پولیس انچارج امجد جونیجو نے گزشتہ روز مین بس اسٹاپ پر کارروائی کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی ٹنڈوالہٰیار اور ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہٰیار کی ہدایت پر مذکورہ کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام بالا کی ہدایت ہے کہ مین بس اسٹاپ پر ٹریفک کی روانگی میں رکاٹ کو ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام کار اور ٹیکسی ڈرائیورز کو ہدایت کرتا ہوں کہ آج کے بعد مین بس اسٹاپ پر مین روڈ پر گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام ڈرائیور اپنے ٹیکسی اسٹینڈ پر جا کر کھڑے ہوں، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔