گلگت، بچوں سے زیادتی کے 2 مجرموں کو سزائے موت

300

گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے اسکردو میں بچوں کے ساتھ زیادتی کیس کا صرف ایک ماہ میں فیصلہ سناتے ہوئے دو مجرموں کو سزائے موت اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔گلگت میں انسداد دہشت گردی عدالت نے
اسکردو میں بچوں کے ساتھ زیادتی کیس میں بڑا فیصلہ سنا دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمود الحسن نے ایک ماہ کے اندر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے 2 مجرموں کو سزائے موت اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ جب کہ ایک مجرم مبارک کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔کیس میں سزا پانے والے مجرموں میں مظفر عباس، تجمل حسین اور مبارک شامل ہیں جب کہ مجرموں سے 9 عدد غیر اخلاقی وڈیوز بھی برآمد کی گئی ہیں۔