وزیراعظم کا خطاب، اقوام متحدہ میں بھارتی سفارتکار اجلاس چھوڑ کر بھاگ گیا

403

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کا خطاب شروع ہوتے ہی اقوام متحدہ میں بھارتی سفارتکار اجلاس چھوڑ کر بھاگ گیا۔ عمران خان کی جانب سے دوران خطاب بھارت کو کشمیریوں پر مظالم اور اسلامو فوبیا کے حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے کیے گئے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی ہال میں موجود بھارتی سفارت بری طرح بوکھلا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جیسے ہی خطاب کا آغاز کیا گیا، جنرل اسمبلی ہال میں موجود بھارتی سفارت بزدلی کا مظاہرہ اور سفارت آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہال سے بھاگ گیا۔بعد ازاں وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران کورونا وائرس، خطے میں اسلحے کی دوڑ، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، کشمیر میں بھارتی مظالم، فلسطین اسرائیل تنازع، ماحولیات اور اقوام متحدہ و سلامتی کونسل میں بڑے پیمانے پر اصلاحات جیسے اہم معاملات پر گفتگو کی۔