تحفظ ختم نبوتﷺ کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، زبیر گوندل

175

 

لاہور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر گوندل نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوتؐ کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔نبی مہربان حضرت محمد ﷺ کی ختم نبوت کا انکار کرنے والے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ صحابہ کرام ؓ نے اپنی زندگیاں رسول اللہ ﷺ کے بتائے ہوئے راستے کے مطابق بسر کیں۔صحابہ کرام ؓ کی عظمت پر جان نچھاور کرنا ہر مسلما ن اپنے لیے سعادت سمجھتا ہے ۔ مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخیاں کرنے والوں کو حکومت وقت کیفر کردار تک پہنچائے کیونکہ یہی امن کے دشمن اور بیرونی قوتوں کے آلہ کار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحفظ ختم نبوۃ و عظمت صحابہ ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ زبیر گوندل کا کہنا تھا کہ مغرب و بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکا کر ہماری قومی یکجہتی ختم کرنے اور پاکستان کو اسلام کی منزل سے ہٹانے کے خواب دیکھ رہا ہے جبکہ مٹھی بھر سیکولر و بے دین طبقہ مغرب کے ناپاک عزائم کی تکمیل میں لگا ہوا ہے لیکن محب وطن و محب اسلام عوام ان کے عزائم خاک میں ملا دیںگے ۔حکومت قادیانیوں کو بڑے بڑے عہدوں سے ہٹائے ۔قادیانی پاکستان اور اسلام کے غدار ہیں۔ 295سی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔