کوہلو‘ فورسز کی کارروائی ‘بھارتی و روسی اسلحہ و گولہ باردو برآمد

204

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع کوہلومیں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ و گولہ باردو برآمد کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو شیخ نصیراللہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لیویز فورس نے خفیہ اطلاع پر تحصیل ماوند کے علاقے تالاب میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میںبھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ برآمد شدہ سامان میں ریموٹ کنٹرول بم 7 عدد،آر پی جی سیون گولے 7 عدد،آر پی جی کے فیوز 8 عدد،اینٹی ٹینک مائن 2 عدد،ٹائم بم 4 عدد،اینٹی پرسن بم 10 عدد،ہینڈ گرینڈ 8 عدد، 82 مارٹر گولے 3 عدد،مارٹر گولے 1 عدد، اسکیل روسی کارتوس 1400 رائونڈ شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے امن وامان خراب کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا ۔