شیخ رشید کی ناجائز ترجمانی فوج کو نقصان پہنچائے گی‘ حافظ حسین

240

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) جمعیت علما اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی جانب سے ایک ادارے (پاک فوج) کی ترجمانی کے’’ناجائز‘‘ انداز سے اس ادارے کے بیانیے، احترام اور اعتماد کے ساتھ ساتھ اس کی آئینی حیثیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے’’غیر سیاسی‘‘ ادارہ ہونے کے دعویدار اگر ایک سیاسی ’’شیخ چلی‘‘ کے ذریعے اپنی خبریں یا انفارمیشن پبلک کرتے ہیں تو پھر ہمیں بھی اس کی وضاحت اور جواب دینے کا حق حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ جامعہ مطلع العلوم میں قومی و بین الاقوامی میڈیا اور جمعیت علما اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ آزادی مارچ سے قبل آرمی چیف نے جے یو آئی کی قیادت کو خصوصی طور پر شرف ملاقات کے لیے بلایا اور ’’غیر سیاسی‘‘ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آزادی مارچ نہ کرنے کی درد مندانہ اپیل کی جس کو جے یو آئی کی قیادت نے احترام قبول نہیں کیا۔